عُمان میں کرکٹ کے فروغ میں تارکین ہند کا اہم رول” دکنی وِنگ کے زیر اہتمام DPL کرکٹ ٹورنمنٹ کا کامیاب اِختتام۔

مسقط۔ خلیجی ملک عُمان کے 54 ویں نیشنل ڈے کی مناسبت سے "دکن پریمیئر لیگ – سیزن 7” کرکٹ ٹورنمنٹ کا اِہتمام، مسقط شہر میں "اِنڈین سوشیل کلب دکنی وِنگ” کی جانب سے کیا گیا۔
چیف آرگنائزر اور کنوینر DPL محمد ظہیرالدین کے مطابق عُمان کرکٹ اکیڈیمی کے بورڈ ممبر سید انور احسن نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور دکنی ونگ کی جانب سے کرکٹ کے فروغ کے لئے کئے جارہے اقدامات پر وِنگ کی ستائش کی۔
DPL میں جملہ 12 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ ٹورنمنٹ کا فائنل مقابلہ "ٹیم دکن” اور ” Deccan XI” کے مابین کھیلا گیا، ٹیم دکن کی جانب سے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 94 رن بنائے، جبکہ اِس کے جواب میں دکن اِلیون ٹیم 74 رن ہی بنا سکی
۔ "ٹیم دکن” نے دکن پریمیئر لیگ ساتویں سیزن کی ٹرافی اپنے نام کی۔ جنید اقبال کو "بیسٹ بیاٹسمین”، احمد خان کو "بیسٹ بالر”، اور احمد خان کو "بیسٹ آل راونڈر” کے ایوارڈز دئیے گئے۔
منصور صابری "کوکنوینر” نے مہمانوں اور کرکٹ شائقین کا خیر مقدم کیا جبکہ اس موقع پر کمیونٹی کے لئے فوڈ اِسٹالس لگائے گئے تھے اور بچوں کے لئے گیمس اور "اِسپاٹ پرائزس” بھی رکھے گئے تھے۔
ایونٹ آرگنائزر ٹیم کے سربراہ محمد ظہیر الدین کی نگرانی میں سید نعمت، مرزا، ذکی احمد، فصیح الدین، محمد علی، اور عمران نے انتظامات میں حصہ لیا، جبکہ مستان اور کبیر نے اِسکورر کے طور پر فرائض نبھائے۔ "وُجھاڈیولپمنٹ” اِس ایونٹ کے اہم اسپانسر میں شامل ہے،
جن کے دو بڑے پراجکٹس "Uptown” اور "Central 7” ڈیولپمنٹ میں ہیں، جہاں پر خواہشمند افراد سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ دیگر اِسپانسرس میں عریبین ٹراویلس، عریبین فوڈس، دکن دربار و دیگر شامل ہیں۔