تلنگانہ

سابق وزیر ہریش راؤ گرفتار – کوشیک ریڈی سے ملاقات کے دوران پولیس کی کارروائی

سدی پیٹ کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر ہریش راو کو آج پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ہریش راو صبح کے وقت رکن اسمبلی پی کوشیک ریڈی سے ملاقات کے لیے بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں ان کے مکان پہنچے تھے۔ ملاقات کے دوران ہی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

 

ہریش راو کی گرفتاری پر بی آر ایس کے قائدین نے شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ پولیس نے ہریش راو کو حراست میں لے کر گچی باولی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

 

اس معاملے پر مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں، لیکن گرفتاری کے پس منظر میں سیاسی تنازعے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بی آر ایس کارکنان نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button