جنرل نیوز

پداپلی شہر میں ایس آئی او کا عظیم الشان ضلعی کانفرنس 

پداپلی ١٦ اکٹوبر (محمد استقام الدین)مولانا عمران صفی امام و خطیب فاران مسجد کے اطلاع کے بموجب اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے چالیس سال کی تکمیل کے موقع پر شہر پداپلی میں ایک عظیم الشان ضلعی کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم بی گارڈن فنکشن ہال مغل پورہ پداپلی میں ضلعی کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین صدر ایس آئی او تلنگانہ حامد محمد خان صدر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ اقبال حسین سابقہ صدر ایس آئی او انڈیا ڈاکٹر خالد مبشر نے شرکت کی ہے

 

۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہیکہ ہم برادران وطن کے ساتھ اتحاد پیار و محبت کے پیغام کو عام کریں اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت کو پڑھیں اور اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی فکر کریں اس کانفرنس میں ٨٠٠ سے زائد عوام نے شرکت کی ہے۔اس موقعہ پر ابرار یونٹ صدر ایس آئی او پداپلی عبد الحی جاوید صدر جماعت اسلامی پداپلی اور نصیر صدر ایس آئی او پدپلی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button