تلنگانہ

حیدرآباد میں ڈی ایچ ایف سوشل میڈیا گروپ کی جانب سے پہلے جنرل نالج کوئز مقابلوں کا انعقاد

حیدرآباد(راست)  حیدرآباد میں ڈی ایچ ایف کی جانب سے پہلے جنرل نالج کوئزکاانعقادعمل میں آیا جس میں ڈی ایچ ایف گروپ میں شامل اراکین نے شرکت کی۔ ڈی ایچ ایف ایک سوشیل میڈیا گروپ ہے جس میں دس ہزار کے قریب اراکین موجود ہیں ۔ کیپٹل کوزین ریسٹورنٹ حیدرگوڑہ میں منعقدہ اس مقابلہ میں مختلف ٹیموں نے اپنے بچوں کے ساتھ حصہ لیا۔

ڈی ایچ ایف ایڈمین فرازفرشوری اور کیپٹل مندی ریسٹورنٹ اونر عاطف مرزانے مہمانوں کا استقبال کیا۔ مہرالنساءنے کوئز مقابلہ کے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

 

ٹیم پاور پف گرلس مبینہ جمال، فرحا عنبرین اور سیاانج نے پہلے مقام حاصل کیا جبکہ ٹیم دکن نوابس ٹیم سہیل پرویزاور نشاط کمار کودوسرا مقام حاصل ہوا اور تیسرا مقام تھری مسکیرس ٹیم حنا ایچ کے، پریتی اوٹے اور مریم سعد کوحاصل ہوا۔

 

 

اس کے علاوہ بلازر ٹیم سے شیام راجو،حبیب محسن ، ،سنگیتا سریواستو،ٹیم لکی چارمرس نور فاطمہ ،نیلوفر ضمیر، ٹیم واریرس ارشد قریشی ،ماجد علی اور معز، ٹیم اوینجرس عادل صدیقی اور ٹیم، ٹیم ہاکس نعمان عنبر خانی، ذرا ہٹ کے ذرا بچکے ٹیم سے احتشام اور ٹیم ، راکرس ٹیم سے بشری پرویز اور ان کی ٹیم اور ٹائٹنس ٹیم سے مظہراوران کے ساتھیوں نے اس کوئز مقابلوں میں شرکت کی۔ محمدعبدالمقتدر ،فرح سبحان اورسمیرا اکرام نے انتظامات میں حصہ لیا۔

 

 

اس موقع پرکیپٹل کوزین ریسٹورنٹ کی جاب سے مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو ہوٹل کی مختلف ڈشیس سے میزبانی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button