انٹر نیشنل

بھارت اسرائیل کے ساتھ۔ نریندرمودی کا اسرائیل کے وزیراعظم کو فون

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے اپنے ہم منصب بنجامن نتن یاہو سے ٹیلیفون پر بات کرکے یہ یقین دہانی کرائی کہ بھارت، دہشت گردی کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔

 

بات چیت کے دوران انھوں نے اسرائیل میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں ہوئی ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےاسرائیل کے تئیں یکجہتی ظاہر کی۔ وزیر اعظم مودی نے باور کرایا کہ مشکل کی اِس گھڑی میں بھارت کے لوگ، اسرائیل کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

ساتھ ہی جناب مودی نے اسرائیل میں رہنے والے بھارتی شہریوں کی سلامتی کے معاملے پر بھی بات کی۔ نتن یاہو نے ملک میں رہنے والے بھارتی شہریوں کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی۔

 

دونوں لیڈروں نے لگاتار رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button