این آر آئی

ریاض میں ایڈیٹر “دور جدید” طارق رضا کا خیر مقدم

ریاض ۔ کے این واصف 

روزنامہ “دور جدید” کے ایڈیٹر ایس طارق رضا ان دنون سعودی عرب کے دورے پر ہیں یہاں مقیم این آر آئیز میں یہ روایت ہے کہ وطن سے آنے والی اہم شخصیات کے خیر مقدم کا اہتمام کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ رسمی یا غیر رسمی محفل کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ “کس حال میں ہے یاراں وطن” کا علم ہو۔

طارق رضا کی ریاض آمد پر بھی ایک خیرمقدمی محفل منعقد کی گئی جس کا اہتمام سماجی جہت کار سید وصی احمد نے کیا تھا۔ اس غیر رسمی بیٹھک میں ریاض کی سماجی تنظیموں کے اراکین، احباب اور صحافی حضرات نے شرکت کی۔ اس محفل مین حاضرین نے ملک کے حالات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ جناب طارق رضا نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ یہاں مقیم ہندوستانی طویل عرصہ سے یہاں رہنے کے باوجود اپنے وطن کی لمحہ لمحہ کی خبر رکھتے ہیں اور اہل وطن کے بارے میں فکر مند رہتے ہین۔ پہلی مرتبہ ریاض تشریف لائے طارق رضا نے میزبان اور مہمانان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ابتداُ مین طارق رضا کے دیرینہ رفیق سید وصی احمد نے ان کا تعارف پیش کیا اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ طارق رضا جمعرات کی صبح ریاض سے مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button