تلنگانہ

قانون کے تحت پوچھ تاچھ نہیں کی گئی اسی لئے کویتا حاضرنہیں ہوئیں، سمن جاری کرکے خاتون کو طلب کرنے کا ای ڈی کو اختیارنہیں: وکیل کا بیان

نئی دہلی: بی آرایس رکن قانون ساز کونسل کویتا آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفترسے رجوع نہیں ہوئیں۔ ان کےوکیل سوما بھرت ان کی طرف سے ای ڈی کے دفتر پہنچےاور انہوں نے انکشاف کیا کہ ای ڈی کی طرف سے مانگے گئے 12 قسم کے دستاویزات انہیں جمع کرائے گئے ہیں۔

آج سوما بھرت نے میڈیا کو بتایا کہ قانون کے مطابق کوئی تحقیقات نہیں ہوئی اور ای ڈی نے کویتا کا فون غیر قانونی طور پر ضبط کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ای ڈی تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے اور وہ اس فیصلے کے مطابق عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون سے مکان میں پوچھ تاچھ کی جانی چاہئے آفیس طب کرنے کیلئے سمن جاری کرنے کا ای ڈی کو اختیارنہیں ہے۔ سوما بھارت نے بی آر ایس خاتون لیڈر پر جھوٹے کیس درج کر کے ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کویتا نے کبھی نہیں کہا کہ وہ ای ڈی کی تحقیقات میں شرکت نہیں کریں گے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ قانون کے مطابق خواتین سے گھر میں پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے ایم ایل سی کویتا کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وہ بغیر کسی ثبوت کے کویتا کو اس معاملے میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کویتا پر رات ساڑھے آٹھ بجے تک کویتا سے پوچھ گچھ کرکے قواعد کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحقیقات نہ کی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button