اضلاع وقارآباد اورسنگاریڈی میں زبردست بارش اورژالہ باری۔ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: ریاست کے اضلاع وقارآباد اورسنگاریڈی میں زبردست ژالہ باری ہوئی۔ خاص طور پر ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔ موسلادھار بارش کے علاوہ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی وجہ سے ضلع کے کئی علاقوں میں برقی کی سربراہی میں شدید خلل پڑا ہے۔
Marpally village in Vikarabad and parts of Zaheerabad witnessed rain, hailstorm accompanied with gusty winds. #Telangana pic.twitter.com/UEGdzICUAF
— Sowmith Yakkati (@sowmith7) March 16, 2023
سنگاریڈی ٹاؤن کی کئی سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا۔ بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونے سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ژالہ باری سے گھروں کی چھتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
اسی دوران ضلع وقارآباد میں بھی کئی مقامات پر بارش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ مرپلی منڈل مستقر میں ژالہ باری ہوئی ہے۔ وقارآباد، پرگی اور پوڈورو منڈلوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کی وجہہ سے عوام کو گرمی سے راحت حاصل ہوئی۔
Very Dengerous Heavy Hailstorms Rain 🌧️ At Paidigummal village Kohir Daccen Sangareddy Dist@balaji25_t @VizagWeather247 #Telangana #HailstormsRain @Collector_SRD @spsangareddy pic.twitter.com/km0WRT9VeL
— Ahmed | అహ్మద్ | احمد | अहमद (@iamwithahmed) March 16, 2023