نیشنل

راجیہ سبھا میں بھی خواتین ریزرویشن بل منظور

دہلی: راجیہ سبھا نے خواتین کے ریزرویشن بل کو متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے جس کا مقصد قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنا ہے۔

 

 

مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں ناری شکتی وندن ادھینیم کے نام سے یہ تاریخی بل پیش کیا۔ اس کے بعد ووٹنگ کا عمل الیکٹرانک طریقے سے کیا گیا۔

 

 

تمام اراکین نے متفقہ طور پر اس تاریخی بل کی منظوری دے دی۔ اس بل کے حق میں 215 ارکاٹ نے ووٹ دیا۔ قبل ازیں لوک سبھا میں اس بل کو منظوری دے دی گئی تھی۔

 

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں یہ تاریخی بل منظور ہوگیا ہے چومو برسہا برس سےلیت و لعل کا شکار تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button