جرائم و حادثات

گجرات: بیٹی کی دلت نوجوان سے لو میارج۔ ماں باپ اوربھائیوں نے کھا لیا زہر

گجرات: بیٹی کی جانب سے دلت نوجوان سے پسند کی شادی پراس کے پورے خاندان نے اجمتاعی طورپر خودکشی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ریاست گجرات کے احمد آباد ضلع میں پیش آیا۔ اقدام خودکشی کی کوشش کرنے والے دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور باقی کا علاج چل رہا ہے۔

 

 

پولیس کے مطابق لڑکی کے والدین اور اس کے دو بھائیوں نے مبینہ طور پر زہر کھا لیا جس میں لڑکی کے والد اور ایک بھائی کی موت ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھولکا تھانہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک لڑکی نے تقریباً ایک سال قبل دلت طبقہ کے ایک شخص سے لو میرج (محبت کی شادی) کر لی تھی

 

 

جس کی وجہہ سے لڑکی کے والدین اور سبھی بھائی ناخوش تھے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ کرن راٹھوڑ (52 سال)، ان کی بیوی نیتابین (50 سال)، بیٹوں ہرش (24 سال) اور ہرشل (19 سال) نے منگل کی رات مبینہ طور پر زہر کھا لیا تھا،

 

 

کرن راٹھوڑ اور اس کے بڑے بیٹے ہرش کی دوران علاج موت ہو گئی ہے جبکہ بیوی اور چھوٹا بیٹا ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button