نیشنل

کمرشیل گیس سلینڈر قیمت میں زبردست کمی

نئی دہلی: آئیل کمپنیوں نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے19 کیلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 99 روپے 75 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

 

 

 

کم کی گئی قیمتوں پر یکم اگست یعنی اج سے ہی عمل ہوگا ۔جہاں کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے وہیں آئل کمپنیوں نے گھریلو صارفین کو کوئی راحت نہیں دی ڈومیسٹک گیس سلنڈر کی قیمت جوں کی توں برقرار ہے۔ تازہ تبدیلیوں کے بعد دہلی میں 19 کیلو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1680 روپے تک پہنچ گئی۔

 

 

 

ہر ماہ یکم تاریخ کو سلنڈر کی قیمتوں میں آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے لیکن ڈومیسٹک گیس سلینڈر صارفین کو کسی بھی طرح کی راحت نہیں دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button