مبارکباد

صدر ضلع اقلیتی نظام آباد نوید اقبال کی قیادت میں یم یل سی کو یتا کی سالگرہ تقریب کا انعقاد  

کویتا مظلموں کی مدد اور عوام کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کردی 

نظام آباد 13 /مارچ ( اردو لیکس ) بھارت جا گروتی سمیتی سربراہ و نظام آباد یم یل سی مسز کے کویتا کی سالگرہ کے موقع پر صدر ضلع اقلیتی سل بی آریس پارٹی نظام آباد و رکن ریاستی حج کمیٹی مسٹر نو ید ا قبال کی جانب سے گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول اُردو و انگلیش میڈیم پھو لانگ نظام آباد میں سالگرہ تقریب کا شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیا جسمیں بحیثیت مہمانان خصوصی سینئر جرنلسٹ احمد علی خان ، صدر ضلع یم آر پی ایف خواجہ معین الدین کارپوریٹر اکبر حسین اسکول ہیڈ ماسٹر ناگرا جو اور قائد شیخ علی صابری کے علاوہ بی آریس قائدین امجد خان، رشید خان جاوید، فضل خان، امیر الدین، چاند قریشی، سید محمود ، محمد اقبال ، صدر عوام ویلفیر سوسائیٹی نواب بن علی ودیگر قائدین اور کثیر تعداد میں اساتذہ و اسکولی طلبا و طالبات نے شرکت کی

 

اس موقع پر صدر ضلع اقلیتی سال نو ید اقبال نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یم یل سی مسز کے کو یتا کو سالگرہ کی پر خلوص مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسزکو یتا نے عوام کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے ہر ایک ضرورتمند کی مدد اور انکے مسائل کو حل کرنا ہی اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے انہوں نے کہا کہ مسز کویتا ہمہ گیر شخصیت کی حامل با وقار بلند حوصلے والی خاتون ہے اپنی سیاسی بصیرت و دور اندیشی کے ذریعہ کئے گئے عملی اقدامات و فیصلوں سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں انکی نیک نامی کو متاثر کرنے کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی نوید اقبال نے کہا کہ یم پل سی مسز کو یتا نے سرکاری دواخانوں میں زیر علاج مریضوں انکی تیمار داری کرنے والوں نظام آباد ، بودھن ، آرمور کے علاوہ سنٹرل لائیبریری و نظام آباد پر یس کلب میں کئی برسوں سے دو پہر کے طعام کا نظم رکھا ہے کرونا و با ء و لاک ڈاؤن میں پریشان حال لوگوں کی مدد بیرونی ممالک سے وطن واپس ہونے والے افراد اور متوفیوں کی میتوں کو لانے میں اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کیا اور اب وہ خواتین کے حقوق کیلئے تحفظات فراہم کرنے کی تحریک چلا رہی ہیں

 

مسز کے کو یتا نے تلنگانہ جا گروتی سمیتی کے ذریعہ تلنگانہ تحریک کو فروغ دیا بتکماں تہوار کو عالمی شہرت دلوائی اس پروگرام سے خواجہ معین الدین، اکبر حسین ، شیخ علی صابری اور ناگرا جو نے بھی مخاطب کرتے ہوئے مسز کو یتا کو مبارکبادی اس پروگرام میں(10) بہترین طالب علموں میں( 5) ہزار روپے کے نقدی انعامات سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، امجد خان ، جاوید خان، فضل خان ، چاند قریشی کے علاوہ دیگر مہمانوں کے ذریعہ تقسیم کئے بعد ازاں کیک کاٹ کو سالگرہ منائی اور طلباء میں تقسیم کیا گیا۔ انکے علاوہ اسکول کے اساتذہ کی خدمات کی ستائیش کرتے ہوئے گلدستے بھی پیش کئے گئے

متعلقہ خبریں

Back to top button