مبارکباد

رکن کونسل کویتا کی بے گنا ہی مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہوگا  _  کارپوریٹریم اے قدوس نے مسز کو یتا کی منائی شاندار سالگرہ  

نظام آباد 13/ مارچ ( اردو لیکس )نظام آباد یم ایل سی و بھارت جا گروتی سمیتی سربراہ مسز کے کو یتا کی یوم پیدائیش کے موقع پر آج سینئر کارپوریٹر ڈویژن نمبر( 58 )دھاروگلی نظام آباد یم اے قدوس کی جانب سے مسز کے کویتا کی سالگرہ تقریب شاندار پیمانے پر واٹر ٹینک اپر پرائمری اسکول اُردو میڈیم بڑا بازار نظام آباد میں طلبا کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر کارپوریٹر یم اے قدوس نے کیک کاٹ کر سالگرہ منائی اور اسکولی طلبا میں کیک و چاکلیٹ اور ٹافیاں بھی تقسیم کئے اس موقع پر کارپوریٹر یم اے قدوس نے یم یل سی مسز کے کو یتا کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور درازی عمر وصحت کی برقراری کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مسز کے کو یتا کی عوامی خدمات ناقابل فراموش ہے وہ ایک بے باک قیادت کی حامل خاتون ہے جس سے ملک و قوم کو فخر ہے

 

 

انہوں نے کہا کہ بعض ذہنی تحفظ کا شکار جماعتیں وقائدین مسز کے کو تیا کی عوامی مقبول شخصیت کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں اور انکی بے داغ عوامی خدمات پر کیچڑ اچھالنے کی شرمناک حرکت کر رہے ہیں جس سے انکی شخصیت پر کوئی اثر ہونے والا نہیں ہے اور ہر ایک جھوٹے الزام سے کلین چٹ وبے گناہی حاصل کریں گی جو انکے مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہوگا اس پروگرام میں بی آریس قائدین اختر احمد خان رفیق قریشی مرزا یونس بیگ یم اے معبود تنویر یم اے مجاہد محمد پرویز اور کثیر تعداد میں اسکولی طلبا و طالبات موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button