خانہ کعبہ کے نئے غلاف ’کسوہ‘ کی تیاری مکمل

نئی دہلی: مکہ مکرمہ میں نئے غلاف کعبہ کی تیاری کا عمل مکمل ہوگیا۔ 9 ذی الحج کوعرفہ کے روز غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔ مکہ مکرمہ میں کسوہ فیکٹری کی جانب سے نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے غلاف کعبہ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسوہ فیکٹری کی جانب سے غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی رونمائی کی گئی، 9 ذی الحج کوعرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف کعبہ پہنایا جائے گا۔ چند روز قبل حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے غلاف کعبہ کی تصاویر جاری کی تھیں۔