جنرل نیوز

گلوبل ایکسپریس نیوز کےدوسال مکمل ہونے پربھینسہ میں تقریب جشن

بھینسیہ (نامہ نگارافروزخان)گلوبل ایکسپریس نیوز کے دوسالہ کامیاب سفر پر ایک دوسالہ جشن تقریب کا بھینسیہ شہرکےمسلم فنکشن ہال میں اہتمام کیاگیا۔اس جشن کے ایک حصہ کے طور پر گلوبل کوئیز مقابلہ رکھا گیا تھا۔ریاست تلنگانہ اور مہارشٹرا سے عنقریب 132 افراد نے اس میں حصّہ لیا۔ 10 افراد صد فیصد صحیح جوابات دینے میں کامیاب ہوئے جسکے بعد ان 10 افراد میں قرعہ اندازی عمل میں لائی گئی جس میں بھینسہ شہر کے صنوبر ثریہ انعام اول کے حق دار بنے۔

اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا شاہد غفران قاسمی، کانگریس قائد ۔ ڈاکٹر واصف قمر، ٹی۔آر۔ایس لیڈر واسع رسول ۔ایوب احمد ہمارا سہارایوتھ ریاستی صدرنےشرکت کی۔اس تقریب کا آغاز حافظ کامران اکمل کی تلاوت قرآن کلام پاک سے ہوا۔ گلوبل اسکول کی طالبہ انم فاطمہ نے حمد باری تعالیٰ اور شافعیہ زرین عرشیہ بیگم نے قومی ترانہ پیش کی۔اس موقع انگلش ٹرینر محمد کلیم، اور سماجی کارکن کے طور پر حافظ منیر الدین صفا بیت المال ، قاضی ایوب احمد رائل ہمارا سہارا یوتھ، اور ڈاکٹر واصف قمر سوشیل ہیلتھ کئیر سوسائیٹی صدر کو تہنیت پیش کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر واسع رسول ٹی۔ار۔ایس پارٹی اور ہمارا سہارا یوتھ کی جانب سے گلوبل نیوز چیف ایڈیٹر شیخ آحد ساحل اور رپورٹر مشرف الدین، حمید الدین کی شال پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی۔اسکے علاوہ محمد عرفان احمد پرنسپل گلوبل اسکول کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔

مولانا شاہدغفران قاسمی ۔ڈاکٹر واصف قمر نے شیخ احد ساحل چیف ایڈیٹرگلوبل نیوز کی صحافت میں انجام دی گئی خدمات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شیخ احدساحل ہمیشہ عوام کے مسائل کو اپنے نیوز چینل کےزریعہ منظر عام پرلاتے ہوئے عوام کی آوازکوحکومت کے عہدیداروں تک پہنچا کرانکے مسائل کوحل کرواتے آتے ہیں اس کے علاوہ شیخ آحد بہت سے فلاحی رفاہی کاموں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جوکہ قابل تعریف ہے۔لہذاتمام ہی پیشہ صحافت سے تعلق رکھتے ہیں انکو چاہیے کہ وہ ہمیشہ اپنا قلم سچائی اوردیانتداری کےلیے استعمال کرتےہوئے مظلوموں کی آواز بنیں کیونکہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اسلیے اس پیشہ کا خاص خیال کرتےہوئے صحافت پرکبھی داغ نہ لگائیں ۔بعدازاں کوئیز مقابلے میں انعام اول  حاصل کرنے والی صنوبر ثریہ اورانکے والد کی شال پوشی کرتے ہوئے ٹرافی ،توصیف نامہ اور نقدرقم سے نوازا گیا۔اس موقع پرعوام کی کشیرتعداد موجودتھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button