نیشنل

اورنگ آباد سے مجلس کے امیدوار امتیاز جلیل آگے چل رہے ہیں

حیدرآباد _ 4 جون ( اردولیکس) مہاراشٹرا کے اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ سے مجلس کے امیدوار امتیاز جلیل 299 ووٹوں کی اکثریت سے آگے چل رہے ہیں ابتدا میں امتیاز جلیل شیو سینا شنڈے پارٹی کے امیدوار آسارام سے 7 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے تھے لیکن تازہ راونڈ میں وہ 299 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں

 

ادھر حیدرآباد میں مجلس کے امیدوار و صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی بھی آگے چل رہے ہیں

 

عام انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، ابتدائی رجحان کے مطابق بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے 290 حلقوں میں آگے ہے جبکہ کانگریس زیر قیادت انڈیا اتحاد کو 212 حلقہ میں برتری حاصل ہے 29 حلقوں میں دیگر امیدوار آگے دیکھے جا رہے ہیں۔ملک میں عام انتخابات 7 مرحلوں کے تحت ہوئے جس میں 543 امیدواروں کی قسمت کا عوام نے فیصلہ کردیا۔ 19 اپریل تا یکم جون سات مرحلوں کے تحت عوام نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا اور آج نتائج جاری کر دیے گئے۔

 

فیصلے کی وہ گھڑی جس کا عوام انتظار کر رہے تھے آج آگئی۔ ابتدائی رجحانات کے سامنے آنے کے بعد مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ عوام کے کا آشیرواد بی جے پی کے ساتھ ہے اور تیسری مرتبہ مرکز میں بی جے پی حکومت بنے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button