ریمڈیسور کے چار لاکھ سے زائد انجکشن سرکاری ہاسپٹلس میں دستیاب رہیں گے:تارک راما راو

حیدرآباد _ تلنگانہ میں ریمڈیسور انجکشن کی کمی اور اس کی کالابازاری کی اطلاعات کے درمیان ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ اندرون ایک ہفتہ اس انجکشن کے چار لاکھ سے زائد انجکشن سرکاری ہاسپٹلس میں دستیاب رہیں گے۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم وزیر موصوف  نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی ہدایت کے بعد انہوں نے اس انجکشن کو تیار کرنے والوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ اندرون ایک ہفتہ تمام سرکاری اسپتالوں میں چارلاکھ سے زائد اس انجکشن کے وائلس دستیاب رہیں گے۔