بلی کا پتہ بتانے پرانعام کا اعلان

حیدرآباد: عام طورپرکسی آدمی کے گم ہوجانے پرپولیس سے اس کی شکایت کی جاتی ہے لیکن حیدرآباد میں پیش آئے عجیب وغریب واقعہ میں ایک خاتون نے بلی کا بچہ گم ہونے پرنہ صرف پولیس سے شکایت کی بلکہ اس نے بلی کا پتہ بتانے والوں کوانعام دینے کا اعلان کردیا۔ شہرکے ٹولی چوکی سے تعلق رکھنے والی خاتون سیرینا نے اپنی پالتوبلی کو علاج کیلئے گچی باولی کے ہاسپٹل سے رجوع کیا تھا جہاں سے بلی گم ہوگئی۔ خاتون نے گچی باولی پولیس سے شکایت کی تاہم پولیس نے کیس درج نہیں کیا جس پرخاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کی گمشدہ بلی کا پتہ بتانے والوں کو 30 ہزارروپئے انعام دینے کا اعلان کیا۔