جرائم و حادثات

مساج سنٹرکی آڑمیں سیکس ریاکٹ۔ حیدرآباد میں پولیس کا چھاپہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں مساج سنٹرکی آڑ میں چلائے جارہے جسم فروشی کے اڈہ پرٹاسک فورس نے چھاپہ مارا۔ روڈ نمبر12 پرواقع ایک مشہورمساج سنٹرپرجہاں وی آئی پیز کا بھی جانا آنا ہے، خفیہ طورپرجسم فروشی کا اڈہ چلایا جارہا تھا ۔ باوثوق ذرائع کی اطلاع پرپولیس نے یہاں دھاواکرکے 6 لڑکیوں کو آزاد کروالیا اوردو گاہکوں کو پکڑلیا گیا۔ ٹاسک فورس نے ان تمام کو مزید کاروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالہ کردیا۔ یہاں یہ ذکربے جانہ ہوگا شہر کے بعض بیوٹی پارلرس اوراسپاسنٹرس میں جسم فروشی کا ریاکٹ چلانے کی اطلاع پرپولیس نے سابق میں بھی ان مقامات پرچھاپہ مارتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button