اسپشل اسٹوری

28 سال کی عمرمیں 24 شادیاں، شاطر دھوکہ باز دلہا گرفتار

نئی دہلی: شاطرملزمین لوگوں کو دھوکہ دینے کے انوکھے طریقے تلاش کرتے ہیں لیکن مغربی بنگال کے ایک نوجوان نے زیورات اورنقدی لوٹ کرفرارہونے کی خاطر ایک نہیں دو نہیں بلکہ28 سال کی عمرمیں 24 شادیاں کیں۔

پولیس تفتیش کے دوران یہ جان کر دنگ رہ گئی کہ 28 سالہ ملزم نے 24 خواتین سے شادیاں کیں اور ان کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگیا۔ اس سلسلے میں چند سال قبل مغربی بنگال کے ساگردیگھی کے بلیا علاقے کی ایک خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ اس کی شادی ایک نوجوان سے ہوئی جو شادی کے چند دن بعد اس کے سونے کے زیورات لے کر بھاگ گیا تھا۔ ملزم اسابول کو دو روز پولیس نے مذکورہ خاتون کی شکایت پرگرفتارکرلیا اورتفتیش کے دوران خلاصہ ہوا کہ اس نے اسی ایک خاتون کو نہیں بلکہ کئی خواتین کو شادی کے نام پردھوکہ دیا ہے۔

ملزم کا تعلق مغربی بنگال سے بتایا گیا ہے تاہم اس نے مغربی بنگال کے علاوہ بہار میں بھی شادیاں کی تھیں،اس کا مقصد شادی کےبعد خواتین کے سونے کے زیورات چوری کرنا تھا وہ خود کو یتیم بتاکر دلہن والوں کے گھرمیں کچھ دن گزارتا اوراس کے بعد فرارہوجایا کرتا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کئی نقلی شناختی کارڈس وغیرہ بھی بنائے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button