تلنگانہ

حیدرآباد میں تین نوجوان گرفتار، پرہجوم مقامات کو نشانہ بنانے کا الزام، دستی بم ضبط

حیدرآباد: عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی سازش کے الزام کے تحت حیدرآباد سے تین نوجوانوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ سٹی پولیس نے مصدقہ اطلاع پر کہ عبدالزاہدساکن موسیٰ رام باغ،محمد سمیع الدین ساکن اکبر باغ اورمعاذ حسن فاروق ساکن ہمایوں نگرکو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق زاہد اس سے قبل حیدر آباد میں دہشت گردی سے متعلق کئی مقدمات میں ملوث بتایا گیا ہے جن میں سال 2005 میں حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر کے ٹاسک فورس کے دفتر بیگم پیٹ پر کیا گیا خودکش حملہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے بموجب ان کے پاس سے چاردستی بم دستیاب ہوئے اور مذکورہ ملزمین پرہجوم مقامات کو نشانہ بناتےہوئے شہرمیں دہشت پھیلانے کے منصوبہ میں تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حیدر آباد سٹی پولیس نے اس گروہ کی خفیہ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں اورانھیں بروقت گرفتارکرتے ہوئے ان کی سازش کو ناکام بنادیا۔ عبدالزاہد کے پاس سے دو دستی بم، 3,91,800 روپے نقدی اور 2 موبائل فون، سمیع الدین کے پاس سے ایک ہینڈ گرنیڈ، 1,50,000 روپے نقدی اور ایک موبائل فون کے علاوہ ایک بلٹ موٹر سائیکل ضبط کی گئی جبکہ تیسرے ملزم معاذ حسن کے پاس سے ایک دستی بم، دو موبائل فون برآمد ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button