اسپشل اسٹوری

تلاوت قرآن میں ہندو لڑکی نے حاصل کیا انعام اول

نئی دہلی: ریاست کیرالا کے کوزی کوڈ میں تلاوت قرآن کے مقابلے میں کمسن ہندو طالبہ نے انعام اول حاصل کیا ہے۔ پاروتی نامی طالبہ نے اے گریڈ حاصل کر کے اپنی زبان میں روانی سے سب کو حیرت کر دیا۔ پاروتی کیمر اتھر ایل پی اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ لڑکی کی ٹیچر کے مطابق یہ لڑکی اور اسکی بہن دونوں زبان سیکھنے میں ماہر ہیں۔ پاروتی کے والد آئی ٹی پروفیشنل ہیں جبکہ ان کی والدہ ٹیچر بتائی گئی ہے۔ ان بچوں کے والدین کی یہ خواہش تھی کہ ان کے بچے نئی زبان سیکھیں کیونکہ ان کا یہ ماننا ہے کہ یہ مستقبل میں ان کے بچوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ پاروتی جو روانی سے عربی بولتی ہیں نے حال ہی میں کوزی کوڈ میں ڈسٹرکٹ آرٹس فیسٹول میں قرآن کی تلاوت کا مقابلہ جیت لیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہونے والی اس لڑکی نے قران مجید کی تلاوت کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button