جرائم و حادثات

ہجڑے کی ہراسانی سے تنگ آکرلڑکی کی خودکشی

حیدرآباد: زنخہ کی ہراسانی سے تنگ آکرایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ستیہ نارائن پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ انورادھا نامی لڑکی مقامی کالج میں انٹرسال دوم میں زیرتعلیم تھی۔ اس دوران اس کے ماں باپ نے اپنے جان پہنچان کے ہجڑے سے ضرورت کے تحت دس ہزارروپئے قرض حاصل کیا تھا۔ مالی حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہہ سے رقم کی ادائیگی میں تاخیرہورہی تھی۔ کل رات زنخہ ان کے گھرکے پاس پہنچا اوراس نے گالی گلوج کی جس پردل برداشتہ انورادھا نے پھانسی لے لی۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button