وقف ترمیمی بل آج پارلیمنٹ میں کیا جائے گاپیش

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے آج وقف ایکٹ 2013 میں تقریباً 40 ترامیم کے ساتھ نیا وقف ترمیمی بل 2024 پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ آج دوپہر تقریباً 12 بجے یہ بل لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔
حکومت کا استدلال ہے کہ اس اقدام کے ذریعہ وقف املاک سے متعلق شفافیت لائی جائے گی وہیں دوسری جانب سیکولر جماعتیں اور مسلمانوں کی تنظیمیں اس بل کی سخت مخالفت کر رہے ہیں اور اس حقیقت پر ر شنی ڈالی جارہی ہے کہ مرکزی حکومت وقف ایکٹ 1923 کو ختم کرنے کے مقصد سے یہ بل متعارف کروایا جارہا ہے، ساتھ ہی مسلم وقف ایکٹ 1995 میں کم و بیش 40 ترامیم کی بھی اطلاعات ہیں
حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ ترامیم کس طرح کی ہوں گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس بل میں بوہرہ اور آغا خانی طبقہ کے لیے علیحدہ بورڈ بنانے کا راستہ ہموار ہوگا اور اسے بوہرا وقف اور آغا خانی وقف کا نام دیا جائے گا۔