اسپشل اسٹوری

دولہے کا رنگ کالا ہونے پردلہن نے کیا شادی سے انکار۔ بارات واپس لوٹا دی

نئی دہلی: ریاست بہارمیں پیش آئے عجیب وغریب واقعہ میں ایک دلہن نے شادی سے عین قبل یہ کہتے ہوئے شادی سے انکارکردیا کہ دولہے کا رنگ کالا ہے اوروہ عمرمیں بھی اس سے بہت بڑا ہے۔ ریاست بہار کے بھاگلپور کے علاقے کہلگاؤں میں کٹو کماری نامی کی شادی ایک شخص طئے پائی۔ شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی تھیں، کارڈس بٹ چکے تھے، منڈپ سج گیا اورتمام باراتی شادی کی تقریب میں پہنچ گئے۔ بس اب ورمالا پہنانا باقی تھی کہ اچانک دلہن نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سب کو چونکا دیا۔

دلہن نے یہ کہہ کرشادی سے انکار کر دیا کہ دولہا کالا ہے اور عمر میں اس سے کافی بڑا لگتا ہے۔ دولہا جب شادی کے منڈپ میں پہنچا تو دولہے کو دیکھتے ہی دولہن کا چہرہ بدل گیا۔ دلہن اور دولہے کے گھر والوں نے لڑکی کو شادی کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ دلہن نے شادی کیلئے دباو ڈالنے پر خودکشی کرلینے کی دھمکی دی جس پر مجبوری کی حالت میں شادی کی تقریب منسوخ کردی گئی۔

دلہن کے والد نے اسے بتایا کہ شادی کی تقریباً ہر رسم مکمل ہو چکی تھی۔ انہوں نے کافی دیر تک دلہن کوفیصلہ بدلنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ دلہن نے یہاں تک کہا کہ اگر لوگ اسے شادی پر مجبور کریں گے تو وہ خودکشی کر کے مر جائے گی۔ یہ سن کر دولہا اپنے ارکان خاندان کے ساتھ بارات واپس لے کرچلا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button