تلنگانہ

حیدرآباد میں کے این واصف کی کتاب کی رسم اجراء

حیدرآباد ۔ نمائندہ

معروف آرکیٹکچرل فوٹو گرافر و صحافی کے این واصف کی انگریزی کتاب Indian Architectural Heritage کی رسم اجراء جمعہ ۱۹ مئی شام سات بجے بدست اعلیٰ جناب محمد محمود علی، وزیر داخلہ ریاست تلنگانہ عمل میں آئے گی۔

صدارت جناب مظفر حسین انصاری سابق انوسٹمنٹ مینیجر کنگ فیصل فاؤنڈیشن سعودی عرب فرمائیں گے جبکہ انجینئر ایم اے نعیم مینیجنگ ڈائرکٹر “ماسا اسپیشلئزڈ کنسٹرکشن کمپنی، ریاض اور جناب شہاب افسر خاں ڈائرکٹر وینچیسٹر انٹر نیشنل انگلش اسکول، اورنگ آباد بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ انجینئر عبد الحمید استقبالہ اور سید ضیاالرحمان نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔

معروف صحافی ایوب علی خاں کتاب پر اور صحافی جے ایس افتخار مصنف پر اظہار خیال کریں گے۔ صحافی غوث ارسلان ہدیہ تشکر پیش کریں گے۔ یہ تقریب “میڈیا پلس آڈیٹوریم گنفاؤنڈری میں منعقد ہوگی۔ احباب سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button