انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ کی فلم ‘جوان’ کے کلپ وائرل کرنے والوں کے خلاف ہوگی قانونی کاروائی۔ ہائی کورٹ نے ٹوئٹر سے صارفین کی تفصیلات کیں طلب

نئی دہلی: ہائی کورٹ نے ٹوئٹر سے ان صارفین کی تفصیلات طلب کی ہیں جو شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘جوان’ سے متعلق معلومات شیئر کر رہے ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے روز ٹویٹر سے کہا کہ وہ اپنے کچھ صارفین کے ای میل، آئی پی ایڈریس اور فون نمبرات سمیت بنیادی سبسکرائبر معلومات کا انکشاف کرے جو مبینہ طور پر شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘جوان’ کے کلپس شیئر کر رہے ہیں۔ عدالت نے پہلے یوٹیوب، ٹویٹر اور ریڈٹ کو ہدایت کی تھی کہ وہ فلم کے پروڈیوسر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے دائر مقدمہ کے بعد فلم کے مواد اور کلپس کے نشریات کو فوری طور پر بلاک اور ہٹا دیں۔ اپریل میں،عدالت نے مختلف ویب سائٹس اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو بغیر مناسب لائسنس کے "جوان” سے متعلق کسی بھی کلپ، گانے، آڈیو اور ویڈیو کلپس کو کاپی کرنے، ریکارڈ کرنے، ڈسپلے کرنے یا جاری کرنے سے روک دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button