اسپشل اسٹوری

دوران پرواز مریض کی جان بچانے پر سعودی خاتون ڈاکٹر کےلیے ایوارڈ

حیدرآباد – کے این واصف

پرواز کے دوران فلائٹ میں کسی مسافر کی طبیعت بگڑ جائے اور فلائٹ میں کوئی ڈاکٹر موجود ہو تو یہ مریض کے لئے ایک نعمت غیر مترقبہ ثابت ہوتی ہے۔ ایسا ایک واقع ایک پرواز میں پیش آیا۔جہاں ایک مسافر ڈاکٹر نے مریض کی جان بچائی۔

اس سعودی خاتون ڈاکٹر کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ کینیڈین ایئرلائنز کی پرواز میں بے ہوش ہونے والے شخص کی مدد پرانہیں ایوارڈ دیا گیا ہے۔کینیڈین ایئرلائنز نے مسافر کو فوری طبی امداد دینے پر سعودی خاتون ڈٓاکٹر اوراد محمد رضا نصر اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر اوراد محمد رضا نصراللہ نے بتایا کہ وہ کینیڈین ایئرلائنز کی پرواز سے سفر کررہی تھیں اچانک اعلان ہوا کہ ایک مسافر بے ہوش ہوگیا ہے اگر مسافروں میں کوئی ڈاکٹر ہے تو برائے مہربانی مدد کے لیے آگے آئے۔

سعودی خاتون ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میں فورا ہی مدد کے لیے پہنچی۔ معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ مسافر کا بلڈ پریشر بہت زیادہ کم ہوگیا۔ فوری طور پر علاج سے اس کی صحت بحال ہوگئی۔ ڈاکٹر اوراد محمد رضا نے بتایا کہ پرواز سے گھر واپسی پر مجھے کینیڈین ایئرلائن کے عملے اور مریض مسافر کی جانب سے شکریہ کے خط موصول ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button