نیشنل

سابق رکن اسمبلی گینگسٹر مختار انصاری اقدام قتل کے ایک مقدمہ میں بری

نئی دہلی _ 17 مئی ( اردولیکس) اترپردیش کے سابق رکن اسمبلی گینگسٹر مختار انصاری کو غازی پور کی ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے مقدمات کی سماعت کرنے والی عدالت نے قتل کی کوشش کے ایک  مقدمے میں بری کر دیا ہے۔ 2009 میں مختار انصاری کے خلاف محمد آباد پولیس اسٹیشن میں قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

مختار انصاری کے خلاف 120B کے تحت 307 کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں آج عدالت نے  مختار انصاری کو بری کر دیا ہے۔ خصوصی عدالت کے جج درگیش  نے اس سے قبل مختار انصاری کو دو  کیسوں میں دس سال کی سزا سنائی تھی ۔ گینگسٹر کو پہلی سزا بنارس کے اودھیشرائے قتل کیس میں اور دوسری سزا بنارس کے کوئلہ تاجر اور ہندوتوا لیڈر نند کشور رنگٹا کے اغوا اور قتل کیس کے گینگسٹر کو  دس سال قید کی سزا سنائی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button