چلتی کار کے بونٹ پر بیٹھ کر نکلی دلہن۔پولیس نے لگایا بھاری جرمانہ ۔ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ایک دلہن نے چلتی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کیلئےریل بنائی۔ ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے چند گھنٹوں بعد تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دلہن کو 16500 روپے جرمانہ کیا گیا۔
یہ واقعہ اتوار کو ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں پیش آیا جہاں دلہن کے لباس میں ملبوس ایک نوجوان لڑکی نے چلتی کار کے بونٹ پر بیٹھ کر ریل بنائی۔یہ ویڈیو سول لائنز علاقے میں شوٹ کیا گیا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جب پولیس نے چھان بین شروع کر دی تو معلوم ہوا کہ الہ پور علاقے کی ورنیکا نامی لڑکی نے کچھ دن پہلے کار کے بونٹ پر بیٹھ کر ویڈیو بنائی اور تصویر کھنچوائی تھی۔ ورنیکا نے چند ماہ قبل بغیر ہیلمٹ کے دلہن کے بھیس میں اسکوٹر بھی چلائی تھی۔
پولیس کی جانب سے چلتی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھنے پر 15000 روپے کا چالان کیا گیا ہے۔ بغیر ہیلمٹ کے اسکوٹر چلانے پر 1500 روپے کا چالان کیا گیا۔ سب انسپکٹر امیت سنگھ نے بتایا کہ کار کی ویڈیو 16 مئی کو آل سینٹس کیتھیڈرل کے قریب بنائی گئی تھی جب کہ اسکوٹر کا ویڈیو تقریباً دو ماہ قبل پرانا ہے۔
In Prayagraj ,Bride rides on car bonnet, gets fined Rs 16,500 by cops pic.twitter.com/LC6uybEqI2
— PKMKB (@Vikasra16976757) May 22, 2023