جنرل نیوز

جامعہ ریاض الصالحات اعظم پورہ حیدرآباد میں جدیدداخلوں کا آغاز

جناب اعظم علی بیگ،سکریٹری جامعہ کی اطلاع کے بموجب لڑکیوں کے لئے اعلی دینی وعصری تعلیمی ادارہ”جامعہ ریاض الصالحات“اعظم پورہ میں مختلف شعبوں میں نئے داخلوں کا آغاز ہوچکاہے۔شعبہ ناظرہ میں داخلے کے لئے عمرسات تادس اورشعبہ حفظ میں نوتاگیارہ سال عمرکی طالبات کوداخلہ دیا جائے گا۔شعبہ ابتدائیہ،اُن طالبات کیلئے جو عربی،اردو،انگریزی سے ناواقف ہوں،عمرگیارہ تاچودہ سال،اعدادیہ میں اُن طالبات کو داخلہ دیا جائے گا جو کم ازکم عربی واُردو سے واقفیت رکھتی ہوں اور عمربارہ سے پندرہ سال کے درمیان ہو۔

 

شعبہ عالمیت وفضیلت میں داخلہ اہلیت کی بنیادپر ہوگا،داخلہ کے خواہش مند طالبات اور اولیاء طالبات وسرپرست حضرات صبح دس بجے تاایک بجے دن جامعہ تشریف لاسکتے ہیں،داخلہ امتحان کا جلد ہی انعقاد عمل میں آئے گا۔ان شاء اللہ8 /جون سے تعلیم کاآغاز ہوگا۔مزید تفصیلات کے ان فون نمبرات 7799500259، 7989997328 پر رابطہ کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button