جنرل نیوز

مدرستہ الاسلام اوٹکور میں جلسه استقبال رمضان

اوٹکور : 22 مارچ (اردو لیکس) مدرستہ الاسلام کا جلسه استقبال رمضان جامع مسجد پنچ اوٹکور میں زیر صدارت جناب محمد منصور علی امیر مقامی جماعت اسلامی منعقد ہوا ۔ مہمانان خصوصی کے طور پر جناب عثمان عبید اللہ مجاہد صدیقی ناظم ضلع جماعت اسلامی نے کہا کہ دینی مدارس کی تعلیم و تربیت نہایت ہی خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ماہ رمضان آنے والا ہے۔

 

اس کی تیاری کرنا نہایت ضروری قرار دیا ۔ جناب محمد چاند پاشاہ حال مقیم سعودی عرب نے طلباء وطالبات کے تقریری مظاہرہ پر بڑی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ اساتذہ کی تدریسی محنتوں کی سراہنا کی۔ جناب احمد خان، یوسف زئی امیر مقامی نارائن پیٹ نے بتایا کہ دینی مدارس مضبوط قلعے ہے۔ جہاں سے طلباء کو علم دین سے آراستہ ہو کر اسلامی زندگی کی طرف رواں دواں ہیں۔ شہ نشین پر جناب ارشد فیصل رکن جماعت اسلامی ناراٸن پیٹ،منیر احمد گدوال، انور باگو،مولانا محمود الحسن قاسمی ، جیلانی کلوال، جناب محمد خورشید گدوال محمد اسمعیل کونسلر ، محمد عبادالرحمن کلوال نائب سر پنچ، جناب عبد الرحمن کو آپشن ممبر، ایوب صاحب نے شرکت کی اور ان مہمانان بھی نے کہا کہ دینی مدارس میں اللہ تعالی کے کلام قرآن مجید کی تعلیم دی جاتی ہے اور طلباء کو اچھے انسان بنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ ان حضرات نے تمام مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کی پیشگی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

 

صدر مدرس محمد رفیع نے استقبالیہ رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کا تعلیمی مظاہرہ ہوا اور طلباء میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ اجتماع کا آغاز طالبہ مشکورہ انعم کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض جناب محمد منظور احمد گنته انجام دئے ۔ بعد اختتام کے تمام شرکاء کیلئے طعام کا معقول انتظام کیا گیا تھا ۔ جناب عبدالرشید نگری مدرس نے تمام کا شکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button