اسپشل اسٹوری

دھوم دھام سے منائی گئی کتے کی سالگرہ۔مہمانوں نے تحفہ میں دی سونے کی چین

حیدرآباد: ایک خاتون نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ منائی۔ یہ عجیب وغریب واقعہ ریاست جھارکھنڈ میں پیش آیا۔ جھارکھنڈ کے دھنباد میں رہنے والی خاتون کے پاس ایک کتا ہے، کتے کی مالکن نے دھوم دھام سے اسکی سالگرہ منائی۔ اس نے کتے کی برتھ ڈے پارٹی میں تقریباً 400 لوگوں دعوت دی ۔ تقریب میں آنے والے کچھ رشتہ داروں نے اس کتے کو سونے کے 3 لاکٹ تحفے میں دیے۔ بعد ازاں آسکر کی آرتی بھی اتاری گئی اور ایک بڑا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں شریک افراد نے گانوں پر رقص بھی کیا۔ کتے کی مالک سمترا کماری ایک دن دھنباد جا رہی تھی کہ یہ کتا اسے سڑک پر زخمی پڑا ہوا نظر آیا۔ سمترا کتے کو گھر لے گئی اور اس کا علاج کیا اور اس کا نام آسکر رکھا۔ سمترا نے بتایا کہ آسکر کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنے رشتہ داروں کو مدعو کیا اور ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button