انٹر نیشنل

اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ میں قرارداد منظور _ ہندوستان سمیت 45 ممالک ووٹنگ میں غیر حاضر

نئی دہلی _ 28 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) اقوام متحدہ میں اسرائیل اور  حماس کے درمیان جاری جنگ کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی گئی ہے۔اس قرارداد کی تائید میں 120 ممالک نے ووٹ دیتے ہوئے انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے دونوں فریقوں کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ انسانی امداد بغیر کسی رکاوٹ کے غزہ تک پہنچنی چاہیے۔  ہندوستان نے اس قرارداد پر ہوئی  ووٹنگ سے بہت دور ہے۔ ہندوستان کی ووٹنگ میں عدم موجودگی کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ قرارداد میں حماس کے حملے کا کوئی ذکر نہیں ہے

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 ممالک کی حمایت سے اردن نے قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کے ہنگامی خصوصی اجلاس میں پیش کیا۔ ‘شہریوں کے تحفظ، قانونی اور انسانی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے’ کے نام سے پیش کی گئی قرارداد کو منظوری دی گئی۔ 120 ممالک نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 14 ممالک نے اس کی مخالفت کی۔ 45 ممالک غیر حاضر تھے۔

 

ہندوستان کے  ساتھ آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، جاپان، یوکرین، برطانیہ ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button