جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز _ نظام آباد ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ ، کاماریڈی کے دو بھائی جاں بحق

ایم اے ماجد کی رپورٹ

تلنگانہ کے کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے دو افراد  بھیانک سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ان دونوں کی شناخت کاماریڈی کے 48 سالہ اطہر علی اور 46 سالہ محمد احمد کی حیثیت سے ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق اطہر علی اور محمد احمد کچھ کام کے لئے کاماریڈی سے نظام آباد گئے تھے کاماریڈی واپسی کے دوران اندوائی پولیس اسٹیشن کے قریب نامعلوم لاری نے ان کی بائیک کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر ہی فوت ہوگئے جبکہ دوسرے شخص کی موت ایمبولینس میں ہاسپٹل منتقلی کے دوران ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دونوں محکمہ صحت میں ملازم تھے یہ دونوں آپس میں ماموں زاد اور پھوپھی زاد بھائی بتایے گئے ہیں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی

متعلقہ خبریں

Back to top button