اسپشل اسٹوری

عمر قید کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کی جیل میں لو میارج

نئی دہلی: راجستھان کے جودھپور میں ایک د چسپ واقعہ پیش آیا ہے۔ قتل واقعات میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے مرد اور خاتون قیدی نے جیل میں شادی کرلی۔

 

جیل میں ہی ان کی ملاقات محبت میں بدل گئی اور راجستھان ہائی کورٹ کی جانب سے شادی کی اجازت ملنے کے بعد جیل حکام پولیس اور ان کے ارکان خاندان کی موجودگی میں انہوں نے ایک نئی زندگی کا آغاز کیا شادی کے لیے جودھپور کی اوپن جیل کا میدان چنا گیا۔

 

راجستھان کے ناگور ضلع کے رہنے والے مولارام پر 2017 میں زمین کے تنازع پر ایک پڑوسی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ اس کیس میں مجرم ثابت ہونے پر اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ جودھپور کی رہنے والی سیما اپنے شوہر کے قتل کے کیس میں جیل آئی تھی۔

 

الگ الگ جیلوں میں قید ان دونوں کو اچھے اخلاق اور اچھے رویے کی بنیاد پر تقریباً ڈیڑھ سال پہلے جودھپور کے قریب منڈور اوپن جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔اوپن جیل کے قواعد و ضوابط کے مطابق یہ دونوں قیدی زراعت (کھیتی باڑی) کے کاموں میں حصہ لیتے تھے۔ اسی دوران مولارام اور سیما کے درمیان جان پہچان ہوئی

 

جو آگے چل کر محبت میں بدل گئی۔ دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور اجازت کے لیے راجستھان ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے سماعت کے بعد ان کی شادی کی منظوری دے دی۔ دوسری طرف حکومت نے بھی جیل کے قوانین کے تحت ان کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں کیا جس پر عدالت نے پنڈت سمیت 21 مہمانوں کو شرکت کی اجازت دی اور جیل حکام کی نگرانی میں شادی انجام دینے کا حکم دیا۔

 

اسی پس منظر میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے اس جوڑے کی روایتی انداز میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔

عمر قید کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کی جیل میں لو میارج

متعلقہ خبریں

Back to top button