جرائم و حادثات
تلنگانہ ڈی جی پی دفتر میں کانسٹیبل نے سروس ریوالور سے گولی مار کر خودکشی کر لی

حیدرآباد: تلنگانہ ڈی جی پی دفتر میں کانسٹیبل کے طور پر تعینات سوامی نے اپنی سرکاری سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، جس سے محکمہ پولیس میں سنسنی پھیل گئی۔
پولیس کے مطابق، سوامی رات کی ڈیوٹی پر موجود تھا۔ آج صبح تقریباً 5:30 بجے وہ واش روم گیا، جہاں اس نے اپنی سروس ریوالور سے خود کو گولی مار لی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے گھریلو جھگڑوں اور خاندانی مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
پولیس کو سوامی کی ڈائری سے ایک نوٹ بھی ملا ہے، جس میں اس نے لکھا تھا: "میں خودکشی کر رہا ہوں۔ میری بیوی اور بچوں کو کچھ نہ کہنا، وہ بہت اچھے ہیں۔ اگر مرنے کے بعد بھوت بھی بن گیا تو بھی ان کی حفاظت کرتا رہوں گا۔”
پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



