جرائم و حادثات

بہو نے‌ساس پر چاقو سے حملہ کردیا۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں ایک خاتون نے اپنی ساس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ یہ واقعہ سکندر آباد چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل پیش آیا۔

 

پدماوتی نامی خاتون اور اس کی بہو وجے لکشمی کے درمیان جھگڑے ہو رہے تھے۔ چہار شنبہ کے دن بھی ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس دوران برہم وجے لکشمی نے باورچی خانہ سے چاقو لا کر اپنی ساس پر حملہ کر دیا۔

 

حملہ میں پدماوتی شدید زخمی ہو گئی اور اس کی چیخ و پکار پر مقامی افراد وہاں پہنچے۔ انہوں نے دیکھا کہ خاتون خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے۔ اسے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں

 

چلکل گوڑہ پولیس نے وجے لکشمی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button