اسپشل اسٹوری

“مدینہ ڈیٹس سیزن 2024” – میں زائرین کے لیے انواع و اقسام کے کھجور

ریاض ۔ کے این واصف

زائرین مدینہ منورہ اپنے ساتھ احباب، عزیز واقارب کےلئے مدینہ سے کھجور ضرور لے جاتے ہیں۔  اس سال مدینہ منورہ میں کھجوروں کا سیزن (مدینہ ڈیٹس سیزن 2024) مختلف تقریبات کے ذریعے زائرین کو راغب کررہا ہے جس میں علاقے کے سب سے اہم زرعی ورثے کو دکھایا گیا ہے۔سرکاری خبررساں ادارے “ایس پی اے” کے مطابق مسجد قبا کے قریب جو نمائش جو جاری ہے آنے والون کو 50 سے زائد سیلز آؤٹ لیٹس کے ذریعے مدینہ منورہ کی مختلف اقسام کی کھجوریں دیکھنے کا منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔

 

مدینہ منورہ ڈیٹ سیزن میں 5 اہم مقامات پر زائرین کو مختلف سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ ان میں مقامی کھجور کی پیداوار، پروسیسنگ انڈسٹری اور 5.6 ملین سے زیادہ کھجور کے درختوں کی مارکیٹنگ شامل ہے۔ زائرین کو مدینہ میں کھجوروں کی اقسام کے بارے میں معلومات کے ساتھ اس کے ذریعے مختلف اشیا سے تیار کردہ پکوان، فنون لطیفہ، دستکاری، کھانا پکانے اور بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف کارنرز کے علاوہ مختلف تقریبات اور ورکشاپس بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔

 

کھجور کی مرکزی مارکیٹ میں نیلامی کے لیے درختوں سے اتاری گئی کھجوریں جمع کی جاتی ہیں۔معائنہ ٹیمیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ پراڈکٹ معیاری ہوں۔واضح رہے مدینہ منورہ ریجن میں کھجوروں کی پیداوار 263 ہزار ٹن سے زیادہ ہے، ان میں ’العنبرۃ، العجوۃ، المجدول، البرنی، الصقعی‘ کھجوریں معروف ہیں۔مملکت کے وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق قومی برآمدات کو فروغ دینے اور جی ڈی پی بڑھانے اور ترقی کے حوالے سے یہ اہم کردار ادا کررہی ہے۔

 

کھجور کی مرکزی مارکیٹ میں نیلامی کے لیے درختوں سے اتاری گئی کھجوریں جمع کی جاتی ہیں۔معائنہ ٹیمیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ پراڈکٹ معیاری ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button