نیشنل

مہاراشٹرا میں خوفناک سڑک حادثہ _ کار اور لاری کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک

ممبئی _ 19 جنوری ( اردولیکس) مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک بچہ سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے ۔ ممبئی-گوا قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح تقریباً 5 بجے رائے گڑھ ضلع کے ریپولی کے مقام پر ایک تیز رفتار کار سامنے سے  آنے والی لاری سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک اور بچہ شدید زخمی۔ حادثے سے کار کا اگلا حصہ اڑ گیا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ اس میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی

 

 

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمی بچے کو ہاسپٹل لے جایا گیا۔ پولس نے بتایا کہ لاری ممبئی کی طرف جارہی تھی اور کار گوہاگر کی طرف آرہی تھی۔ مرنے والوں میں ایک بچے سمیت تین خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button