اسپشل اسٹوری

توہم پرستی ۔نجومی کے مشورہ پر سانپوں کی مندر میں پوجا‌،کسان‌ زبان‌ سے‌ محروم

Representational image

چینئی: توہم‌پرستی کے نتیجے میں نجومی کے مشورہ پر عمل‌کرنے‌ والا شخص اپنی زبان سے محروم ہوگیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ تمل ناڈو کے ایروڈ ضلع میں پیش آیا۔ 54 سالہ راجہ کسان ہے اسے اکثر خواب میں نظر آتا تھا کہ اسے سانپ ڈس رہے ہیں۔ وہ ایک نجومی سے رجوع ہوا نجومی نے کسان کو سانپوں کے مندر میں جا کر پوجا کرنے کا مشورہ دیا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ وہ سانپ کے‌سامنے اپنی زبان باہر نکالے۔

راجہ نے نجومی کے مشورے پر عمل کیا۔وہ سانپوں کے مندر میں گیا اور پوجا کی۔ آخر میں اس نے اپنی زبان سانپ کے آگے نکالی جس کے ساتھ ہی زہریلے سانپ نے راجہ کی زبان کو کاٹ لیا۔ سانپوں کے مندر میں موجود پجاری نے یہ منظر دیکھا اور اس نے کسان کی زبان کا وہ حصہ چاقو سے کاٹ دیا جہاں سانپ نے ڈس لیا تھا۔ بعد ازاں اسے میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔

زبان پر کٹ جانے کی وجہ سے کافی خون بہہ گیا تھا جسکی وجہ سے وہ ہاسپٹل پہنچنے سے پہلے ہی بے ہوش ہو گیا۔ ڈاکٹروں نے فوراً  کٹی ہوئی زبان کو ٹانکے لگائے۔زہر کا اثر ختم ہونے کا  انجکشن بھی دیا گیا۔ بحرحال کسان نے نجومی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اپنی زبان کھو دی‌۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button