جنرل نیوز

آزادی کے 75 سال اور اردو ادب کے عنوان پر جمعہ کو یونیورسٹی آف حیدرآباد میں سمپوزیم

حیدرآباد ۔ شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہا اتسو اور ہر گھر ترنگا کے ضمن میں ایک سمپوزیم بعنوان "ہندوستان کی آزادی کے ۷۵ سال اور اردو ادب ” بروز جمعہ ۳۰۔۳ بجے بمقام کانفرنس ہال شعبہ اردو میں انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ جس میں خیر مقدمی کلمات ڈاکٹر اے آر منظر (اسو سی ایٹ پروفیسر، شعبہ اردو) جب کہ افتتاحی کلمات پروفیسر وی کرشنا (ڈین اسکول آف ہیومانیٹیز) کے ہوں گے ۔ اس تقریب کی صدارت پروفیسر سید فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو فرمائیں گے اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر محمد نسیم الدین فریس سابق ڈین اسکول آف لینگویجس مانو ہوں گے ۔ اس سمپوزیم میں شعبہ کے اساتذہ، طلبا و طالبات اور ریسرچ اسکالرز اظہار خیال کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button