نیشنل

کشمیرسے مہاراشٹرا تک زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی: جموں و کشمیر سے لے کر مہاراشٹر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زمین لرز اٹھی۔ مہاراشٹر میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 اور کشمیر میں 3.4 درج کی گئی۔ جموں و کشمیر کے کٹرا سے 62 کلومیٹر دور شمال مشرقی شمال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ مہاراشٹر میں کولہاپور سے 171 کلومیٹر دور رات کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ فوری طورپرکسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button