اسپشل اسٹوری

مسجد الحرام میں قالینوں کی صفائی اورسینیٹائزنگ، ہر ہفتے 1200 قالین دھوئے جاتے ہیں

حیدرآباد ۔ کے این واصف

حرمین شریفین مین maintenance اور صفائی وغیرہ کا انتظام اپنی مثال آپ ہے۔  حرمین شریفین انتظامیہ نے اپنے ایک بیان مین کہا ہے کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں قالینوں کو مستقل بنیادوں پر صاف اور معطر کیا جاتا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کے 1200 سے زیادہ قالین ہفتے میں ایک بار کدی میں واقع خصوصی لانڈری میں دھوئےجاتے ہیں‘۔ معاون ڈائریکٹر جنرل برائے امور خدمات جابر الودعانی نے بتایا کہ ’انتظامیہ کا بنیادی مقصد زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہےانتظامیہ نے قالینوں کی صفائی اور دھلائی کے لیے خصوصی لانڈری قائم کررکھی ہے جو جدید ترین آلات سے لیس ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم بھی قالینوں کی صفائی اور دھلائی اپنی نگرانی میں کراتی ہے‘۔

معاون ڈائریکٹر جنرل برائے امور خدمات جابر الودعان نے کہاکہ ’ ایک گھنٹے میں 240 میٹر طویل قالین دھو دیا جاتا ہے اور سکھانے کے بعد انہیں گوداموں میں رکھا جاتا ہے۔ گودام میں 26 ہزار قالین محفوظ ہیں۔ ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت مسجد الحرام منتقل کیے جاسکتے ہیں۔ لانڈری میں قالینوں کی اصلاح و مرمت کی سہولت بھی ہے‘۔ ان کہنا ہے کہ ’حرم شریف کے اندر بھی قالین دھونے والی مشینیں رکھی ہوئی ہیں ہنگامی حالات میں ان سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button