نیشنل

بیوی بچوں کے اسلام قبول کرنے پر ایک شخص کا اقدام خودکشی ۔ذہن سازی کے الزام میں مسلم خاندان کے خلاف کیس درج

نئی دہلی: گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی  بیوی اور دو بچوں کے اسلام قبول کرنے اور اس سے الگ رہنے پر افسردہ ہو کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے بتایا کہ گجرات کے ضلع بناس کانٹھا سے تعلق رکھنے والے ہریش سولنکی نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور دو بچوں کے اسلام قبول کرنے اور اس سے الگ رہنے پر افسردہ ہو کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے اس معاملے میں سہیل شیخ نامی شخص اور اس کے خاندان کے دیگر چار افراد کے خلاف مبینہ طور پر ہریش سولنکی کی بیوی اور بچوں کو اسلام قبول کرنے کے لیے "ذہن سازی” کرکے خودکشی پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔پالن پور (ایسٹ) پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دو ملزموں کو پیر کو گرفتار کیا گیا۔بناس کانتھا کے ڈیسا تعلقہ کے مالگڑھ گاؤں سے تعلق رکھنے والے سولنکی نے مبینہ طور پر اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے زہر کھا لیا۔

پولیس نے بتایا کہ وہ فی الحال پالن پور قصبے کے ایک پرایویٹ ہاسپٹل میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اتوار کی شام پالن پور (ایسٹ) پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سولنکی کے پاس سے برآمد کیے گئے خودکش نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ شیخ کے خاندان کے افراد اس کی ذہنی حالت کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے اسے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔سولنکی کے بھائی راجیش نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمین نے سولنکی کے خاندان کے افراد کو اسلام قبول کرنے کے لیے ان کی  "ذہن سازی” کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button