نیشنل

بیف ہمارا طرز زندگی ۔میگھالیہ بی جے پی سربراہ کے بیان پر وارث پٹھان نے کہا یہ ہے بی جے پی کا دوغلاپن

نئی دہلی: میگھالیہ میں 27 فروری کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی جو تمام 60 نشستوں پر تنہا مقابلہ کر رہی ہے نے انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔ پارٹی کے ریاستی سربراہ ارنسٹ مووری نے کہا کہ ہماری پارٹی میں کوئی بھی ہمیں بیف کو لے کر روکتا ٹوکتا نہیں ہے۔ یہ ہمارا طرز زندگی ہے، بی جے پی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ایک اخبار سے نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے ساتھ بی جے پی کے بگڑتے تعلقات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ریاست میں گزشتہ پانچ سال سے دونوں پارٹیوں کے زیر اقتدار رہنے، میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے امکانات اور عیسائی اکثریتی ریاست میں بی جے پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بارے میں بات کی۔

مجلس کے مہاراشٹرا‌ کے سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ غریب مسلمانوں کو محض گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں مارا جاتا ہے لیکن آپ کے پارٹی کے ریاستی صدرکے بیان پر خاموشی دوغلاپن ہے۔ انھوں نے امیت شاہ سے پوچھا کہ کیا وہ میگھالیہ کے ریاستی صدرکو ہٹانے کی جرات کریں گے کیونکہ انھیں بیف کھانے پر فخر ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button