انٹر نیشنل

استنبول میں طاقتوردھماکہ 6 ہلاک درجنوں زخمی

نئی دہلی: ترکی کے شہراستنبول میں ہوئے طاقتوردھماکہ میں کم از کم 6 افرد ہلاک اورقریب58 زخمی ہوگئے۔ دھماکہ کے فوری بعد استنبول کے گورنز نے سوشل میڈیا پرجاری کردہ پیغام میں بتایا کہ چار افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے ہیں جبکہ غیرسرکاری اعداد وشمار کے مطابق مہلوکین اورزخمیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ انھوں نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے مرنے والوں کے لیے تعزیت کا اظپار کیا۔ ترک میڈیا کے مطابق دھماکہ میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ استنبول کے گورنرعلی یرلیکایا نے اپنے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق چار بج کر 20 منٹ پر استقلال اسٹریٹ میں ہوا۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے اورپولیس نے اس علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button