جنرل نیوز

ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کے زیر اہتمام یوم تعلیم و مولانا ابوالکلام آزاد

اوٹکور : 13 نومبر (اردو لیکس) اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کی جانب سے بتاریخ 13 نومبر 2022 کو تقریب یوم تعلیم و مولانا ابوالکلام آزاد منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں ڈاکٹر معراج اللہ خان صاحب پرنسپل ڈائیٹ محبوب نگر اور ڈاکٹر جہانگیر علی صاحب جونیر لیکچرر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس تقریب کو خطاب فرماتے ہوے ڈاکٹرجہانگیر علی صاحب نے مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی کے مختلف واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی شخصیت کے اوصاف کو بیان کیا ۔ڈاکٹر معراج اللہ خان صاحب نے مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات کو سمجھاتے ہوئےتعلیم کی اہمیت کو بیان کیا ۔امیرالدین صاحب چاند صدر اردو ٹیچرس فورم نے جلسہ کی صدارت کی، عبدالغفار صاحب معتمد اردو ٹیچرس فورم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مقصد شخصیت کی تعمیر ہے۔ تقریب کوجناب عبدلقدیر صاحب کرسپانڈ نٹ ماڈرن ہائی اسکول،جناب ذاکر صاحب،محمد حنیف صاحب،عبدلغنی صاحب نے خطاب کیا۔ یوم تعلیم کے موقع پر فورم کی جانب سےضلع کے تمام اردو میڈیم فوقانوی مدارس میں منعقد کردہ تحریری و تقریری مقابلوں میں ہر اسکول سے اول آنے والے طلباء کو انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس تقریب میں ناظم جلسہ فضل احمد ، محمد خواجہ، خلیل احمدچاند، محمدیونس، عبدالسلام، محمد مظہر، غلام رسول، محمد ایوب، لطیف الدین وطلباء اور دیگر اساتذہ نے حصہ لیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button