اسپشل اسٹوری

ایسے صارفین کو اب فیس بک اور انسٹاگرام کو ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگا

حیدرآباد _ 20 فروری ( اردولیکسڈیسک) ‘میٹا’ نے سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی ٹوئٹر کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام پر بلیو ٹک رکھنے والے صارفین سے چارجز وصول کیے جائیں گے۔ اکاؤنٹس کی تصدیق اور بیجز کی دیکھ بھال کے لیے ماہانہ فیس وصول کی جائے گی۔ بلیو ٹک، جو مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس کو دیا گیا ہے ان سے اب ماہانہ فیس وصول کی جائے گی ۔

 

مارک زکربرگ نے کہا کہ 993 روپے (11.99 ڈالر) ماہانہ اکاؤنٹ مینجمنٹ اخراجات کے تحت وصول کیے جائیں گے۔ تاہم آئی فون آپریٹنگ سسٹمز میں فیس 1,250 روپے (14.99 ڈالر) ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ زکربرگ نے کہا کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر بلیوٹک چارجز اس ہفتے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں لاگو ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ نیا بلیو ٹک لینا  چاہتے ہیں وہ اپنے سرکاری شناختی کارڈ سے اپنے اکاؤنٹس کی تصدیق کر کے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔

 

یہ وضاحت کی گئی ہے کہ جنہوں نے یہ پلان لیا ہے وہ براہ راست اپنی کسٹمر سروس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ زکربرگ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ اس نئے فیچر سے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو زیادہ پہچان اور سیکیورٹی ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button