انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی پٹھان ایک ہزارکروڑکی کمائی سے کچھ دور۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور ہالینڈ سمیت یورپ میں فلم کی دھوم

ممبئی: شاہ رخ خان کی فلم پٹھان چوتھے ہفتے میں بھی اچھا بزنیس کررہی ہے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ کارتک آریان کی ‘شہزادہ’ اوردیگرفلمیں جو حال ہی میں ریلیز ہوئی ہیں باکس آفس پر جاسوس تھرلر پٹھان کو سخت مقابلہ دے گی۔ تاہم پٹھان کا جنون اب بھی برقرارہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق، فلم نے ہفتے کے روز تقریباً 3.5 کروڑ روپے کمائے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا جملہ کلیکشن 988 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ فلم جلد ہی دنیا بھر میں 1000 کروڑ کما کر نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔
پٹھان نے پہلے ہی باکس آفس پر تاریخ رقم کی ہے کیونکہ اس نے اپنے پہلے 24 دنوں میں گھریلو باکس آفس پر 612 کروڑ روپے اور دنیا بھر میں 981 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنیس ہے۔ فلم نے امریکہ اور کینیڈا میں مجموعی طور پر $16.36 ملین سے زیادہ کی کمائی کی، اور برطانیہ، فرانس، جرمنی اور ہالینڈ سمیت یورپ میں شاندارمظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button